جمعہ 29 مارچ 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کواہم پیغام دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کواہم پیغام دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان
نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی،
دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔

اپنے
بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت جا نہیں رہی حکومت آگے بڑھتی جا رہی ہے، پی
ٹی آئی کی حکومت اس قوم کو ایک عظیم قوم بنا کے ہی دم لے گی۔ان کا کہنا
تھا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی اپنی اپنی باریاں لگا چکے
ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کو اختیارات دینے کا مطالبہ
مکمل کرنے کا وعدہ کیا، انشااللہ ہم گلگت بلتستان کی تقدیر بدل کر دکھائے
گے۔

Facebook Comments