جمعہ 19 اپریل 2024

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف زرداری نے مشورہ دیا کہ کئی محاذ ایک ساتھ کھولیں گے تو کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ    آصف زرداری اور امیر حیدر ہوتی نے نواز شریف کے بیانیے پر تنقید جب کہ محمود خان اچکزئی نے حمایت کی ہے۔

دوسری جانب اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو جلسوں میں لہجہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقاریر جلسوں میں دکھانی چاہئیں۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ اتنا بڑا معاملہ نہیں، اگر کوئی لفظ معنی خیز نتیجہ نکالتا ہے تو پی ڈی ایم رہنما طے کر لیں۔شاہ اویس نورانی نے کہا حکومت سے ڈائیلاگ نہیں ہو گا جب کہ انہوں نے پی ڈی ایم جلسوں میں لہجہ یکساں رکھنے کی بھی تجویز دی۔رپورٹ کے مطابق   شاہ اویس نورانی نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ گارنٹر سے کس فورم پر بات ہو گی؟ جس پر اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

Facebook Comments