جمعہ 29 مارچ 2024

شہبازفیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کابیان بھی سامنے آگیا

شہبازفیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کابیان بھی سامنے آگیا

لاہور(دھرتی نیوز) شہبازفیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کابیان بھی سامنے آگیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہاکہ قاسم قیوم اورعبدالقیوم نے میرے اکاوَنٹ سے6کروڑکی ٹی ٹیزلگوائیں، طریقہ کاریہ تھاکہ میں نے قاسم قیوم کی نقد6کروڑروپے دئیے،قاسم قیوم نے وہ ٹی ٹیزلگوائی اوریہ ظاہرکیاکہ یہ رقم مجھے باہرسے موصول ہوئی۔ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ 2014میں مجھے سلمان شہبازکاکالادھن سفیدکرنے کےلئے استعمال کیاگیا،مجھے کہاگیا سلمان شہبازکے 60کروڑ کوبلیک سے وائٹ منی میں منتقل کرناہے،میں نے بے بسی کااظہارکیاتوکہاگیا صرف آپکااکاوَنٹ استعمال ہوگا،پرانے کاروباری تعلقات اورلالچ میں آکرمیں نے اجازت دے دی۔

وعدہ معاف گواہ کا کہناتھاکہ 2014میں سرکلرروڈبرانچ سے21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹیزلگوائی گئیں،اسی سال پھرمشتاق اینڈکمپنی کے اکاوَنٹ سے29کروڑ30لاکھ کی ٹی ٹیزلگائی گئیں،وقارٹریڈنگ کمپنی سے میرے اکاوَنٹ میں10کروڑمنتقل کئے گئے،اس رقم کے برابرکاچیک میں نے محمدعثمان کے حوالے کیا، سلمان شہبازنے ان ساری ٹرانزیکشن کے فرضی معاہدے تیارکروائے،معاہدوں کے مطابق 60کروڑکی رقم میں نے سلمان شہبازسے بطورقرض حاصل کی،مفروضی قرضے کوحقیقت کارنگ دینے کےلئے سلمان شہبازنے10 کروڑ میرے اکاوَنٹ میں منتقل کروائے تھے۔مشتاق چینی کا کہناتھا کہ میں نے ساراعمل کاروبار اورکالے دھن کوسفیدکرنے کی لالچ میں کیا،میں اپنے عمل پرنادم ہوں اورمعافی چاہتاہوں،احتساب عدالت نے بیانات کی کاپیاں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فراہم کردیں۔

Facebook Comments