سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ ختم ہو گیا
واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کے خلافت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وقاص احمد
خان نے مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بارے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وقاص
احمد خان خود ایک مفرور ملزم ہے ، وقاص احمد خان کیخلاف انسداد دہشت گردی
کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج تھا، وقاص احمد و دیگر کیخلاف 25 اگست 2019 کو
مقدمہ درج ہوا تھا۔وقاص احمد پر مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں
مداخلت کی بھی دفعات ہیں، پولیس نے احسن آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضوں
کیخلاف کارروائی کی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم
پر کرنے گئے تھے، ملزمان نے مزاحمت کی تھی ۔
The @PTIofficial guy who lodged case against #CaptainSafdar for disrespecting Quaid’s Mazar refused to pursue the case and police quashed the #FIR pic.twitter.com/EHccryfScd
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) November 9, 2020
Facebook Comments