جمعرات 25 اپریل 2024

کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد واپس بھارت آ جائیں گے

کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد واپس بھارت آ جائیں گے

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر
روہت شرما کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ بھارتی
میڈیا کے مطابق کپتان ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد
واپس بھارت آ جائیں گے کیونکہ ان کی اہلیہ انوشکا کے ہاں جنوری میں پہلے
بچے کی ولادت متوقع ہے، ویرات کوہلی نے اپنی خواہش سے متعلق کمیٹی کو آگاہ
کیا تھا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا۔ بھارت اور
آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی جس کے
بقیہ تین میچز میں شرکت کیلئے روہت شرما کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا
ہے۔

Facebook Comments