بدہ 24 اپریل 2024

الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے ممبران قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس
کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ 6 لاکھ روپے ہے ۔الیکشن
کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کی پاکستان میں 10 غیر منقولہ
جائیدادیں ہیں ، زمان پارک لاہور میں سات کنال کا وراثت میں گھر ملا ہے
،وراثتی گھر کی تعمیر پر چار کروڑ 53 لاکھ روپے اخراجات آئے ، عمران خان کو
بنی گالہ میں تین سو کنال کا گھر بطور تحفہ ملا ،بنی گالا کے گھر کی اضافی
تعمیر پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ آیا۔دستاویز میں بتایا گیاہے کہ عمران
خان کے پاس موہڑہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت کا چھ کنال کا پلاٹ ہے ، ان
کو میانوالی ، بھکر ، شیخوپورہ اور خانیوال میں پانچ اراضی وراثت میں ملی
ہیں ۔عمران خان کے پاس ملک سے باہر نہ جائیداد ہے نہ کاروباری سرمایہ ہے
جبکہ ان کے چار غیر ملکی کرنسی بینک اکاﺅنٹس ہیں۔ عمران خان کے ایک غیر
ملکی کرنسی بینک اکاﺅنٹ میں 518 پاﺅنڈز ہیں ، ایک میں تین لاکھ 28 ہزار 760
ڈالرز ، ایک اکاﺅنٹ میں 1470 ڈالر ہیں جبکہ چوتھے اکاﺅنٹ میں کوئی رقم
موجود نہیں ہے ۔عمران خان نے شاہراہ دستور پر دو اپارٹمنٹس کیلئے ایک کروڑ
19 لاکھ روپے ادا کر رکھے ہیں جبکہ ان کے پاس ایک کروڑ 99 لاکھ روپے کیش
ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے پاس پاکپتن ، اوکاڑہ اور بنی گالہ
میں چار جائیدادیں ہیں ، عمران خان نے اپنی فیروز والا شیخوپورہمیں
جائیدادوں کو فروخت کر دیاہے ، فیروز والا میں فروخت جائیداد سے سات کروڑ
روپے سے زائد ملنے ہیں۔ عمران خان کے بینک اکائنٹ میں پانچ کروڑ 66 لاکھ
روپے ہیں ۔ اس سب کے علاوہ عمران خان کے پاس دو لاکھ روپے مالیت کی چار
بکریاں بھی ہیں ۔

Facebook Comments