جمعرات 25 اپریل 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد بے حرمتی
معاملے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل
کرلی گئی ،آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی
گئی،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا
گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی
جی ایچ کیو میں کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ’کورٹ آف انکوائری کی تحقیقات
کے مطابق 18/19 اکتوبر کی درمیانی شَب پاکستان رینجرز سندھ اورسیکٹر ہیڈ
کوارٹرز ISI کراچی کے افسران مزارِ قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید
عوامی ردِ عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے‘۔خیال رہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر چیف آف
آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ 18
اکتوبر کو مزار قائد نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ہوٹل پر
چھاپہ مارتے ہوئے پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا ، اس کے بعد
سندھ پولیس کی جانب سے چھٹیوں پر جانے کی درخواستیں دی گئیں جس پر بلاول
بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس بھی کی، آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون
بھی کیا تھا تاہم اب کورٹ آف انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔

Facebook Comments