بدہ 24 اپریل 2024

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا

پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی
ہے، پی آئی اے نے سکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے،
وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں
گی، والنٹری سیپریشن سکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔دستاویز
میں کہا گیا کہ ملازمین کو گھر بھیجنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ
روپے کی بچت ہوگی، پی آئی اے کے 30 جہازوں کے لئے ملازمین کی تعداد7 ہزار
500 تک رکھنے کا پلان بنایا گیا، پی آئی اے کے ایک جہاز کے ساتھ صرف 250
ملازمین ہوں گے، پی آئی اے ملازمین کے ریٹائرمنٹ اخراجات کا معاملہ ای سی
سی میں زیر غور آئے گا۔

Facebook Comments