ھفتہ 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے اہم ترین شہر جدہ میں غیر مسلموں کے ایک قبرستان میں دھماکہ ہوا ہے

سعودی عرب کے اہم ترین شہر جدہ میں غیر مسلموں کے ایک قبرستان میں دھماکہ ہوا ہے

سعودی عرب کے اہم ترین شہر جدہ میں غیر مسلموں کے ایک قبرستان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر
ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں واقع غیر مسلموں کے قبرستان میں پہلی جنگ
عظیم کی یاد میں ایک تقریب جاری تھی جس میں یورپی ملکوں کے سفارتکار بھی
شریک تھے۔فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ
کے قبرستان میں جاری تقریب کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں
متعدد افراد زخمی ہوئے۔ فرانس اس بزدلانہ اور بلا جواز حملے کی سختی سے
مذمت کرتا ہے۔

Facebook Comments