جمعرات 28 مارچ 2024

شمیتا شیٹھی نے فلم’لگان‘ مسترد کر کے ’محبتیں‘میں کام کیا تھا

شمیتا شیٹھی نے فلم’لگان‘ مسترد کر کے ’محبتیں‘میں کام کیا تھا

نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بہن
شمیتا شیٹھی نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے عامر خان کی فلم ’لگان‘ کو مسترد
کرکے شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ کا انتخاب کیا تھا۔

بھارتی
میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹھی نے بالی ووڈ
میں ڈیبیو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’محبتیں‘ سےکیا تھا جو کہ سال 2000
میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں انہوں نے’ ایشیقہ‘ کا کردار بخوبی نبھایا تھا جس پر اُنہیں بہترین ڈیبیو اسٹار کا ائیفا 2001 ایوارڈ بھی ملا تھا۔

جس
سال شمیتا شیٹھی کو فلم محبتیں آفر ہوئی تھی اُسی سال اُن سے عامر خان کی
فلم ’لگان‘ کے لیے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے فلم لگان کو مسترد
کر دیا اور اُس کی جگہ فلم محبتیں کا انتخاب کیا۔

عامر خان کی فلم
لگان اور شاہ رخ خان کی فلم محبتیں دونوں ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت
ہوئیں۔ شمیتا شیٹھی کے انکار کے بعد اس فلم میں اداکارہ گریسی سنگھ کو عامر
خان کے مدمقابل کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ شمیتا
شیٹھی اور گریسی سنگھ دونوں وہ اداکارائیں ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو
بلاک بسٹر فلموں سے کیا لیکن دونوں ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ
بنانے میں ناکام رہیں اور بہت ہی کم اسکرین پر نظر آئیں۔

Facebook Comments