منگل 23 اپریل 2024

پی ایس ایل 5،کونسے غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہونگے ؟جانئے

پی ایس ایل 5،کونسے غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہونگے ؟جانئے

پاکستان سپر لیگ سیزن5کے بقیہ میچوں میں اب ڈیرن سیمی نظر نہیں آئیں گے
۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق ڈیرن سیمی پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں
کیونکہ کورونا کی وجہ سے فلائٹس معطل ہیں اور متبادل ٹرانزٹ ویزہ بھی نہیں
ہے ۔ان کی جگہ اب صہیب مقصود پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔دوسری
جانب کراچی کنگز کے مچل میک کلینگن نیوزی لینڈ کے آئسو لیشن قوانین کی وجہ
سے پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے وین پارنل ٹیم
کا حصہ ہونگے ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کورونا وائرس کی وجہ سے
40 میچز کے بعد ادھوری چھوڑ دی گئی ہے اور اب پلے آف اور فائنل کا انعقاد
14 سے 17 نومبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا، اس مرحلے میں ملتان
سلطانز، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے جگہ بنائی ہے۔

Facebook Comments