منگل 16 اپریل 2024

وزیر تعلیم پنجاب کا اسکول بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

وزیر تعلیم پنجاب کا اسکول بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آ چکی ہے، بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

 ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں رنڈم ٹیسٹنگ ہورہی ہے، بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔

وزیرتعلیم پنجاب نے بتا یا کہ مارکیٹس اور ریسٹورنٹس میں ایس ا وپیز کی زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہے، کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔

ان کا کہنا تھا تاثر دیا جارہا ہے پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہ رہے، موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں،ہم آن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں، آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔

Facebook Comments