جمعہ 26 اپریل 2024

احتساب عدالت، منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت، منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے ۔ فیصلے میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور سلمان شہباز کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہناہے کہ نصرت شہباز کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔ جب کہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کے وکیل نے ریفرنس پڑھنے کے لیے 15 روز کی مہلت مانگی ہے۔ عدالت شہباز شریف اورحمزہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتی ہے۔

Facebook Comments