منگل 16 اپریل 2024

محکمہ اینٹی کرپشن نے بااثرسیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں سیل کردیں

محکمہ اینٹی کرپشن نے بااثرسیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں سیل کردیں

محکمہ اینٹی کرپشن نے بااثرسیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں
سیل کردیں،ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دیئےاینٹی
کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ نقشوں اور کنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو
بھاری نقصان پہنچایا گیا،ایک سوسائٹی سابق میئرسیالکوٹ چودھری توحید
اورخواجہ آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے،ہاو¿سنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اور
قبرستان کیلئے مختص زمین کو بیچا گیا،حکام کاکہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی
137 کنال پر رجسٹر کروا کے 281 کنال کو مزید شامل کر لیا گیا،پرائیویٹ
ہاو¿سنگ سکیم میں سوائے قبرستان کے لوکیشن تبدیلی نہیں کی جا سکتی،ان
رہائشی سوسائٹیز کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے سربمہر کیا
گیا۔

Facebook Comments