جمعرات 25 اپریل 2024

ووٹوں کی دوبارہ گنتی، کیا جوبائیڈن پھر جیت گئے؟

ووٹوں کی دوبارہ گنتی، کیا جوبائیڈن پھر جیت گئے؟

جارجیا(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی فاتح قرار دے دیے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد بڑھ کر 306 ہوگئی ہے، ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تاہم جوبائیڈن پھر جیت گئے۔

شمالی کیرولائنا سے صدر ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد ان کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 232 ہو گئے.

ریاست مشی گن کی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کی اپیلیں مسترد کر دیں، دوسری طرف صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ایریزونا میں دائر مقدمات واپس لے لیے.

ادھر ٹرمپ کے حامیوں اور ’بلیک لائیوز میٹر‘ نے کل واشنگٹن میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، احتجاج میں ہنگاموں کا خدشہ بھی ہے، جس کے پیش نظر واشنگٹن میں سخت سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست جارجیا کی صدارتی ووٹنگ میں صدر ٹرمپ اور ان کے حلیفوں نے دھاندلی کے متعدد دعوے کیے تھے، جس کے بعد ریاست کی تمام کاؤنٹیز میں 50 لاکھ ووٹوں کو دوبارہ ہاتھوں سے گنتی کا عمل دہرایا گیا۔

اس ریاست میں جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر محض 14 ہزار ووٹس کی برتری حاصل کی تھی۔ وہ پہلے ڈیموکریٹ ہیں جنھوں نے 28 برسوں میں جارجیا میں فتح حاصل کی ہے۔

Facebook Comments