جمعہ 29 مارچ 2024

وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم مشترکہ پریس کانفرنس

وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سیز فائرکی خلاف مسلسل ورزیاں کررہا ہے، بھارت کے اصل چہرے کو قوم اوربین الاقوامی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیارکیا ہے،  ہمارے پاس بھارت کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، بھارت کےخلاف شواہد بین الاقوامی برادری کے سامنے ڈوزیئرکی شکل میں پیش کررہا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کوپھرہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لیے مزید خاموشی پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہو گی۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ پشاور اورکوئٹہ میں حالیہ دہشت گرد حملے بھارتی عزائم کو واضح کرتے ہیں جب کہ کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر شہروں میں بھارت دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردوں کومالی معاونت تربیت دے رہی ہیں، بھارتی ایجنسیاں کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگرکالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments