ھفتہ 20 اپریل 2024

ایران میں القاعدہ رہنماء ابومحمد المصری کو ہلاک کردیا گیا،امریکی اخبار

ایران میں القاعدہ رہنماء ابومحمد المصری کو ہلاک کردیا گیا،امریکی اخبار

ایران میں القاعدہ کےسرکردہ رہنماعبداللہ احمدعبداللہ کو رواں سال اگست میں امریکی اشاروں پر کام کرنے والےاسرائیلی ایجنٹس نے قتل کردیا تھا۔

امریکی اخبارکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران میں رواں برس اگست میں عبداللہ احمد عبداللہ،جو ابومحمد المصری کےفرضی نام سے جانےجاتے تھے،انھیں موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے ہلاک کردیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے 1998 میں افریقا میں دو امریکی سفارت خانوں پر بمباری کے ماسٹرمائنڈ کی معاونت کی تھی۔

عبداللہ احمد عبداللہ کا شمارالقاعدہ کے ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جنھیں ایمن الزواہری کے بعد القاعدہ کی کمان ممکنہ طور پر سمبھالنی تھی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی کہ 7 اگست کو ہونے والے اس واقعے میں امریکا کو کوئی کردار تھا یا نہیں۔ ایران میں امریکا المصری سمیت کئی القاعدہ کےرہنماؤں کا طویل عرصے سے پیچھا کررہا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ المصری کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی ہلاک ہوئی جو اسامہ بن لادن کے بیٹےحمزہ بن لادن کی بیوہ تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ کےعہدے دار نےامریکی اخبار کی خبرکی تصدیق کرنے یا اس واقعے میں امریکی کردار پر کسی تبصرے سے انکار کیا۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے بھی اس خبر پر کسی وضاحت دینے سے گریز کیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ المصری ایران کی تحویل میں 2003 سے تھے تاہم وہ 2015 سے تہران کے پوش علاقے میں آزادانہ رہائش پذیر تھے

Facebook Comments