جمعرات 25 اپریل 2024

کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار بچی کی حالت تشویشناک

کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار بچی کی حالت تشویشناک

کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث بچی کو لاڑکانہ سے کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی ابھی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہےاور ڈاکٹروں کی سخت مانیٹرنگ میں ہے۔

ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو ابھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ مفرور ملزم خیر اللّٰہ کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

Facebook Comments