ھفتہ 20 اپریل 2024

بشریٰ انصاری سےکل اورآج کےآرٹسٹ کا فرق جانیے

بشریٰ انصاری سےکل اورآج کےآرٹسٹ کا فرق جانیے

بشریٰ انصاری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، تقریبا 5 دہائیوں سے جاری فنی سفرکا تجربہ کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نے آج اور کل کے آرٹسٹ میں فرق بتایا ہے۔

انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی ویڈیو میں بشریٰ نے پہلے اور موجودہ اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرق تو زمانے میں ہرچیز کا ہوسکتا ہے، ہروقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ رویے ، ماحول اور معاشی صورتحال بدلنے سے بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہےجو کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ روایات بدلنے کے ساتھ ساتھ بہت سارے رشتے بھی بدل جاتے ہیں سو ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پہلے اور اب کے اداکاروں میں فرق ہے۔ آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ، آپ کا ایسا رویہ اور کمٹمنٹ ضروری ہے جس سے آپ کام نکھرکرسامنے آئے

بشریٰ کے مطابق ویسے توہم سب کا زمانہ ساتھ چل رہا ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ہمارے وقت میں ہمیں نظم وضبط کی بہت عادت تھی اور ہم وقت کے بہت پابند تھے۔

ورسٹائل اداکارہ نے 50کی دہائی میں بطورچائلڈ سٹارکیریئر کا آغاز کیااس کے بعد انہوں نے مشہورکامیڈی ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھائےجبکہ گلوکاری میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔

بشریٰ انصاری کے مشہورڈراموں میں سیٹرڈے نائٹ لائیو، آنگن ٹیڑھا، نیلی دھوپ، کچھ دل نے کہا، امرائو جان ادا، مہرالنساء اور دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی اور ہو من جہاں میں بھی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

اداکارہ کا آن ائرڈرامہ “زیبائش” ہے جس کی رائٹر بھی وہ خود ہیں۔ اقبال حسین کی ڈائریکشن میں اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسما عباس، زارا نورعباس،اسد صدیقی ، شبیرجان شامل ہیں

Facebook Comments