ھفتہ 20 اپریل 2024

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما رضا ہارون نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما رضا ہارون نے  اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما رضا ہارون نے  اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور وہ اب لندن پہنچ چکے ہیں۔دنیا
نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارٹی میں اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے
رضا ہارون بھی پارٹی کو خیر  آباد کہہ گئے ،  رضا ہارون اب Edware میں اپنے
خاندان کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ پی ایس پی کی سیاست میں مزید سرگرم نہیں
ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی  کے اندر مشاورت کے نہ ہونے کی وجہ سے ان سمیت
بہت سے ممبران میں پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے ۔ سینئر وائس چیئرمین
انیس ایڈووکیٹ ، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد ، وائس چیئرمین وسیم
آفتاب ، وائس چیئرمین آفتاب رندھاوا اور ایم کیو ایم کے سینئر ممبران شامل
ہیں۔

Facebook Comments