جمعرات 25 اپریل 2024

ہمیشہ کی طرح مکروہ بھارتی عزائم کی جانب سے چوکنا ہیں: صدر مملکت

ہمیشہ کی طرح مکروہ بھارتی عزائم کی جانب سے چوکنا ہیں: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح مکروہ بھارتی
عزائم کی جانب سے چوکنا ہیں۔ یقیناً ہم تمام سازشوں کے خلاف پاکستان کا
دفاع جاری رکھیں گے، اقوام عالم بھارت کو مذموم اقدامات پر جوابدہ بنائیں۔

اپنے
ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو پاکستان کے خلاف دہشت
گردی کی بھارتی ریاستی سرپرستی کے ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کر
دیے گئے ہیں۔  میں اپنی قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی حکومت ، آپ کی
سیکیورٹی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، ہمیشہ کی طرح مکروہ
بھارتی عزائم کی جانب سے چوکنا ہیں۔ یقیناً ہم تمام سازشوں کے خلاف پاکستان
کا دفاع جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ وہ دنیا کی اقوام سے
گزارش کرتے ہیں ، کیونکہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی قراردادوں پر
یقین رکھتے ہیں کہ وہ انصاف کریں اور اگر وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں تو
بھارت کو اس کے مذموم اقدامات پر جوابدہ بنائیں۔

Facebook Comments