جمعرات 28 مارچ 2024

عمرکوٹ کے گائوں ہیرا آباد میں 12 سالہ لڑکی سے زیادتی

عمرکوٹ کے گائوں ہیرا آباد میں 12 سالہ لڑکی سے زیادتی

عمرکوٹ کےگاؤں ہیرا آباد میں 12 سالہ گلنازسے مبینہ زیادتی میں ملوث دو
افراد کو پولیس مقدمہ درج ہونےکےباوجود گرفتار نہیں کرسکی ، ورثاء اور
برادری کے لوگوں کا شدید احتجاج ، گلناز سے زیادتی میں ملوث افراد کو فوری
گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے عمرکوٹ
کےگاؤں ہیرا آباد کے بجیرمحلے میں دوافراد نے 12 سالہ آٹھویں جماعت کی
طالبہ گلناز کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرکے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس
نے واقعے کی ایف آئی آر  نمبر ۔200/2020زیر دفعہ قلم نمبر-پی پی سی
 (111)(11)376کےتحت مقدمہ دوافراد کےخلاف  درج کرلیا ہے مگر عمرکوٹ پولیس
مبینہ زیادتی میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار نہیں کرسکی جس کےباعث لڑکی
کےورثاء اور برادری والوں میں سخت اشتعال پھیل رہا ہے ۔آج پریس کلب کےسامنے
گلناز کےورثاء رشتے داروں اور دیگر افراد نےقیوم سومرو کی قیادت میں
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،آئی جی سندھ پولیس
،وزیراعلیٰ، سندھ ایس ایس پی عمرکوٹ اور  حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گلناز
میبنہ زیادتی کیس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گلناز کےساتھ
انصاف کیا جائے گلنازکےورثاءنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے واقعے کا سوموٹو
نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے .

Facebook Comments