جمعرات 25 اپریل 2024

حلال سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور کر رہے ہیں: حماد اظہر

حلال سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے پر غور کر رہے ہیں: حماد اظہر

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر
کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ٹیکس دینے کا کلچر نہیں ہے، مراعات
سب چاہتے ہیں مگر ٹیکس کوئی نہیں دیتا، ہم نے کووڈ کے باوجود اہم اچھے
فیصلے کیئے ہیں، ہم اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کم سے کم کاروبار متاثر ہو۔

انہوں
نے کہا کہ ہم تمام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز فعال بنا رہے ہیں،کورونا وائرس
کی وجہ سے دنیا بھر میں معیشت سکڑ رہی ہے، بھارت میں معیشت کا سائز 15 فیصد
تک کم ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں صنعتوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی
ہے، پاکستان میں سیمنٹ، یوریا کھاد کی ریکارڈ پیداوار ہو رہی ہے۔

حماد
اظہر نے کہا کہ آٹو موبائل کی پیداوار 23 فیصد زیادہ ہو رہی ہے، پاکستان
اسٹاک ایکسچینج ایشیاء کی نمبر ون مارکیٹ قرار دی جا رہی ہے، عالمی ریٹنگ
ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی، ایف اے ٹی ایف کے معاملات پر قانون
سازی کی، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایکسپورٹس پراسیسنگ زون قائم کر رہے
ہیں۔

Facebook Comments