جمعرات 28 مارچ 2024

گلگت کے عوا م نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا

گلگت کے عوا م نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا

شبلی فراز کاکہناتھا کہ الیکشن سے پہلے ہی ان لوگون نے دھاندلی کا منترا
پڑھنا شروع کردیاتھا،بدلتے ہوئے بیانیے سے یہ ثابت کرناچاہتے ہیں الیکشن
ٹھیک نہیں ہوا،گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف تھے،دھاندلی ہونا تھی
تو تحریک انصاف 14 سے 15 سیٹیں لیتی،الیکشن وہ ٹھیک ہوتے ہیں جس میں ن لیگ
جیت جائے،گلگت بلتستان کے عوام اور جیتنے والے نمائندگان نے جمہوری عمل میں
حصہ لیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو جی بی میں موقع ملا تھا ، لیکن توجہ نہ
دی، اپوزیشن کہتی تھی کہ موجودہ الیکشنز ریفرنڈم ہوگا،اپوزیشن نے اپنے
ادوارمیں گلگت بلتستان کواہمیت نہیں دی،شاہد خاقان اپنے حلقے میں ہار گئے
وہ ٹھیک نہیں تھا، لاہور میں جیتے وہ ٹھیک تھا،2018 میں بھی ان کا یہی
کہناتھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عملی طورپرکچھ نہ کیا، جی بی الیکشن
میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو شکست بھی ہوئی ہے۔گلگت کے عوا م نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا،گلگت بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا۔وزیر
اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ
ایک ماہ سے کچھ لوگ عوام کے اعصاب پر سوارتھے ،جی بی الیکشن میں عوام نے
ترقی کے دشمن لوگوں کو مسترد کردیا،گلگت کے عوا م نے ن لیگ اور پی ڈی ایم
کے بیانیے کو مسترد کردیا،جی بی کے عوام جمہوری ذہن رکھتے ہیں،جی بی کے
عوام نے نوازشریف اورپی ڈی ایم کے بیانیے کو کوڑے میں پھینک دیاہے،گلگت
بلتستان کے عوام نے روشن مستقبل کو ووٹ دیا، دونوں جماعتوں نے زبانی جمع
خرچ کیا، جس کا نتیجہ انہیں مل گیا

Facebook Comments