پیر 14 جون 2021

رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں، نیتو کپور

رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں، نیتو کپور

اس حوالے سے نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر
پوسٹ کی ہے جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں
جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

نیتو کپور نے اپنی
پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا  کہ’ایک طویل عرصے کے بعد فلمی سیٹ پر
میری واپسی ہوئی ہے اور میرے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے۔‘

بھارتی
اداکارہ نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنے پیاروں کی
محبت کو محسوس کرتی ہوں کیونکہ میری ماں سے لیکر رشی کپور صاحب اور پھر
رنبیر کپور تک سب میرے ساتھ ہوتے ہیں۔‘

نیتو کپور نے کہا کہ ’میں اب
خود اپنی ذات کو محسوس کرنے لگی ہوں، تھوڑی خوفزدہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے
کہ رشی کپور سمیت تمام میرے پیارے میرے ساتھ ہیں۔‘

واضح رہے کہ نیتو کپور آج کل اپنی نئی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہے جبکہیہ فلم سال 2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

دُنیا
بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے رواں سال 30 اپریل کی
صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

Facebook Comments


Facebook Smart Watch will Launch next year – Dharti News Headlines 6 PM 56 People Died By Coronavirus in Last 24 Hours – Dharti News Bulletin 3 PM Gang Rape with 13 Years Old Girl – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM OnePlus Ready to Launch New Phone – Dharti News Headlines 6 PM



0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x