ھفتہ 20 اپریل 2024

نیویارک کے ریستوران نے اسپیشل ’بائیڈن بریانی‘ پیش کردی

نیویارک کے ریستوران نے اسپیشل ’بائیڈن بریانی‘ پیش کردی

اس حوالے سے نیویارک کے ایک ریستوران نے مہمانوں کے لئے مینو میں اسپیشل ’بائڈن بریانی‘ پیش کردی ہے۔

نیویارک کے علاقے برونکس میں واقع بنگلہ دیشی ریستوران میں دیگر چٹ پٹے کھانوں کے ساتھ ساتھ اس نئی ڈش کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

امریکی ٹی وی نے ریاست جارجیا سے بھی جو بائیڈن کی جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست جارجیا میں فتح کے ساتھ ہی جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 306 ہوگئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاست جارجیا جہاں سے جو بائیڈن جیت گئے ہیں، وہاں ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی۔

امریکی
میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست شمالی کیرولائنا میں فاتح ہوں گے، جس
کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے منتخب صدر کو 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت
پڑتی ہے،جو بائیڈن اس ریس میں اپنے مقابل سے بہت آگے ہیں۔

Facebook Comments