ھفتہ 20 اپریل 2024

نوجوانوں نے ناکارہ اشیا سے الیکٹرک کار بنا ڈالی

نوجوانوں نے ناکارہ اشیا سے الیکٹرک کار بنا ڈالی

نیدرلینڈز میں ناکارہ اشیا سے بنائی گئی الیکٹرک کار فل چارج کرنے پر
220 کلو میٹر تک 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی
ہے۔

نوجوانوں کی جانب سے اس الیکٹرک کار کا نام ’لوسا‘ رکھا گیا ہے جس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

پراجیکٹ
منیجر لیسا وین ایٹن کا کہنا ہے کہ اس کار کو بنانے میں تقریباً 18 ماہ کا
عرصہ لگا اور اسے 22 طلبا کے ایک گروپ نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔

پروڈکشن
ٹیم کے رکن میتھیز وین وج نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ اب کار کمپنیاں
گاڑیاں بنانے کے لیے ناکارہ اشیا کا استعمال کرنا شروع کردیں گی۔

Facebook Comments