ھفتہ 20 اپریل 2024

سابق لیگی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہارکا الزام پیپلزپارٹی پر لگا دیا

سابق لیگی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہارکا الزام پیپلزپارٹی پر لگا دیا

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج سامنے آنے پر سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
حافظ حفیظ الرحمان پیپلزپارٹی پر ہی برس پڑے، انہوں نے کہا کہ جی
پیپلزپارٹی نے کروڑوں روپے گلگت بلتستان الیکشن میں پھینک دیئے۔  ن لیگ
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنی ہار کا غصہ
پیپلزپارٹی پر نکال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں سندھ
اور وفاق کے وسائل کا مقابلہ رہا۔ پیپلزپارٹی نے الیکشن میں کروڑوں روپے
پھینک دیئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنا کچرا صاف نہ کر سکی اور
نہ ہی صوبہ ٹھیک کر سکی۔ پیپلزپارٹی گلگت میں کلین سویپ کا نعرہ لگاتی رہی
ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کو سمجھ آگئی ہے کہ ڈیل
سے ہمیشہ نقصان ہی ہوتا ہے۔ 

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سعید
غنی نےردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ حکومت کا پیسہ
استعمال ہوا۔دراصل مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایک دوسرے کے
خلاف الیکشن لڑتی رہیں۔ان کا کہنا  تھا کہ حافظ حفیظ الرحمان کے سامنے
ہمارا امیدوار تھا،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو توڑا گیا۔

Facebook Comments