جمعہ 26 اپریل 2024

پی ایس ایل کا تاریخی فائنل آج کراچی کنگزاورلاہورقلندرکے درمیان ہو گا

پی ایس ایل کا تاریخی فائنل آج کراچی کنگزاورلاہورقلندرکے درمیان ہو گا

کراچی(دھرتی نیوز اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرلی ہے۔جہاں آج  کراچی کنگز سے جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کا فائنل کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 8 ماہ کے تعطل کے بعد 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک مرتبہ بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں اور اب دونوں ٹیمیں 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ میں جیتے گی یا لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کی فاتح بنے گی اس حوالے سے عوام میں خوب بحث ہورہی ہے۔ کچھ شائقین کرکٹ  لاہور قلندرز کی زبردست پرفارمنس اور فائنل تک رسائی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور بعض کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں فارم میں ہیں ، مقابلہ سخت ہو گا ۔

Facebook Comments