جمعہ 29 مارچ 2024

سعودی عرب : لاکھوں افراد کے روزگار کیلئے حکومت کا میگا پروجیکٹ

سعودی عرب : لاکھوں افراد کے روزگار کیلئے حکومت کا میگا پروجیکٹ

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے نئے میگا منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے، جس کے سبب روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت کی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت سیاحت میں سرمایہ کاری کے مشیر عبدالمجید الناصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 2030 تک سیاحتی روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسے دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا، پہلا مرحلہ میگا منصوبوں سے قبل 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس پر سعودی عرب کو دریافت کرو کے عنوان سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسرا مرحلہ2022سے شروع ہوگا اور2030تک مکمل کرلیا جائے گا، اسے سعودی عرب کے تجربے سے لطف اٹھا ئیے کا عنوان دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعود ی عرب کے 562 سیاحتی مقاامات بین الاقوامی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے چشم براہ ہیں۔ ان میں سے24نمایاں ترین ہیں اور500سیاحتی اہمیت کے حامل ہیں، تمام تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔ عبدالمجید الناصر نے بتایا کہ ہوٹلوں کے لائسنس کا نیا نظام چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

مشرقی ریجن کے ایوان تجارت کے زیر اہتممام آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سیاحت کا ہدف یہ ہے کہ2030 تک ملک کی مجموعی قومی پیداور میں سیاحت کا حصہ دس فیصد تک ہو۔ سو ملین سیاح مملکت آئیں اور سولہ لاکھ افراد کو روزگا ر مہیا ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی نجی ادارے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے پروجیکٹ مکمل کرنے مواقع مہیا ہوں۔

Facebook Comments