منگل 23 اپریل 2024

گزشتہ4مہینوں میں حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا:

گزشتہ4مہینوں میں حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا:

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی
بحران کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے ، آئی ایم ایف کا وفد چند
ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام
جلد مکمل آن ٹریک ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ کے ساتھ چلیں
گے۔ 

مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے علاوہ
پاکستان کو مراعات دی ہیں۔معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری طبقے کو مراعات دی
گئیں۔ان کا کہناتھا کہ تاریخ میں پہلی بارایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد
لوگوں کی مالی مدد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کے
شعبے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ دو سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کر کے
20ارب ڈالر سے3ارب ڈالرلایاگیا۔ 

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ
حکومت کی جانب سے گزشتہ 4ماہ میں کوئی قرض نہیں لیا گیا،433ملین ڈالر کی
سرمایہ کاری ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر مستحکم ہوئی،اس وقت
سٹیٹ بینک کے ذخائر 13ارب ڈالر ہیں۔

Facebook Comments