جمعہ 29 مارچ 2024

کیا واقعی اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے؟

کیا واقعی اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے؟

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر دباو کی میڈیا
رپورٹس کی تردید کردی۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیر اعظم پر
امریکی دباو کی خبریں من گھڑت ہیں، وزیر اعظم واضح کہہ چکے کہ فلسطین کے
مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ترجمان نے
کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی
پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے، وزیراعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد
قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان 1967
سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے،
پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے
مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

Facebook Comments