جمعرات 25 اپریل 2024

فواد رانا رو پڑے

فواد رانا رو پڑے

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا اور دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں۔لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا زندگی کے اس اہم لمحے پر اپنی والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے۔ دھرتی نیوزکے مطابق فواد رانا کا کہنا تھاکہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ تم مشہور ہوگے،ان کی دعاوں کی وجہ سے ہی زندگی میں کامیابیاں ملی ہیں۔انہوں نےاپنی والدہ کی یاد میں نظم بھی سنائی اور کہاکہ وہ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر اپنی والدہ کے نام کریں گے۔فواد رانا کا کہنا تھاکہ انہیں پی ایس ایل میں شائقین کی بے پناہ محبتیں ملی ہیں اور دباوکے باعث ان کے سر اور مونچھوں کے بال بھی کم ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments