جمعرات 28 مارچ 2024

صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا

صدر ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا

واشنگٹن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کو عہدے سے فارغ کردیا،ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کرسٹوفر کریبز نے الیکشن کو امریکی تاریخ کاشفاف ترین قرار دیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق کرسٹوفر کریبز الیکشن سے متعلق افواہیں دور کرنے کے شعبہ کے بھی انچارج تھے،ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرسٹوفر کا بیان غلط ہے، کرسٹوفر کریبز کا جواب میں کہناہے کہ ملک کیلئے کام کرنااعزاز ہے،ہم نے ٹھیک کیا۔

Facebook Comments