جمعہ 19 اپریل 2024

تاجروں نے شادی ہالز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

تاجروں نے شادی ہالز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

لاہور چیمبر سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز  نے شادی ہالز بندکرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

لاہور چیمبر میں شادی ہالز، پولٹڑی اور جیولری سمیت اس صنعت سے وابستہ تاجروں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح الرحمن کا کہنا تھا کہ 20 نومبر سے 31 جنوری تک شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بے روز گاری بڑھے گی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

شادی ہالز سمیت دیگر کاروبار کے نمائندوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ انڈسٹری چل سکتی ہے تو شادی ہالز کیوں نہیں؟

تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 12 ہزار شادی ہالز ہیں جن سے 10 لاکھ افراد کا روز گار وابستہ ہے، حکومت ایسے فیصلے نہ کرے کہ لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں۔

Facebook Comments