جمعہ 29 مارچ 2024

سعودیہ کے ورک ویزوں کا اجراء اور توسیع آج سے ہوگی

سعودیہ کے ورک ویزوں کا اجراء اور توسیع آج سے ہوگی

سعودی عرب نے ورک ویزا میں توسیع اور نئے ویزوں کا اجرا 18 نومبر 2020 سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی قونصل خانہ کراچی کے مطابق مملکت سعودی عرب کا قونصل خانہ تمام ریکروٹمبٹ ایجینسیز کو آگاہ کرتا ہے کہ معیاد ختم ہونے والے ویزوں کی منسوخی کے لئے درخواست اور پروسیسنگ کی سہولت شروع کی جارہی ہے۔

ريکروٹمنٹ ايجنسيزکودی گئی ہدایات کے مطابق پرانا ويزا منسوخ ہوگا، اسی اعدادو شمارکے ساتھ نئےويزے کا اجرا کياجائے گا، نئے طبی معائنے کو پرانے ای نمبر سے جوڑنا ہوگا اور نئے ويزوں کا اجرا پرانے طريقہ کار کے مطابق ہوگا۔

سعودی عرب میں سیاحوں کی آمد پر پابندی

دوسری جانب سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

سعودی ایوی ایشن گا کا نے اس سلسلے میں تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزےکے حامل غیرملکی افراد سعودی عرب نہیں آسکتے

Facebook Comments