جمعہ 29 مارچ 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگالیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگالیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (دھرتی نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مہنگا سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج آغاز پر ہی مندی کا رجحان دکھائی دے رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں سات پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 38 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 652 پوائنٹس پر تھا لیکن کاروبار شروع ہونے پر اس میں بہتری کی بجائے مندی شروع ہو گئی اور ا ب تک 61 پوائنٹس کی کمی آ چکی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 591 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Facebook Comments