جمعرات 25 اپریل 2024

’یہ بتی کسی بھی سوئچ سے بند نہیں ہوتی‘ نئے گھر میں خاتون کا شوہر سے شکوہ، شوہر نے اصل وجہ بتائی تو شرم سے چہرہ لال ہوگیا

’یہ بتی کسی بھی سوئچ سے بند نہیں ہوتی‘ نئے گھر میں خاتون کا شوہر سے شکوہ، شوہر نے اصل وجہ بتائی تو شرم سے چہرہ لال ہوگیا

امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے شکوہ کیا کہ گھر کی چھت پر لگی ایک
لائٹ کبھی بند نہیں ہوتی اور جب شوہر نے اسے لائٹ بند نہ ہونے کی اصل وجہ
بتائی تو بیچاری کا چہرہ اپنی بے وقوفی پر شرم سے لال ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے
مطابق اس آدمی نے اپنی بیوی کی حماقت پر مبنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ
کی ہے جس میں خاتون اسے کہتی ہے کہ یہ لائٹ کسی بٹن سے منسلک نہیں ہے
کیونکہ تمام بٹن بند کرنے سے بھی یہ لائٹ بند نہیں ہوتی۔ شوہر انجان بن
جاتا ہے اور حیرت سے اسے دیکھتا ہے۔

اس پر خاتون دیوار پر لگے تمام بٹن
بند کرکے خود کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہے اور قسم کھاتی ہے کہ یہ
لائٹ کبھی بند نہیں ہوتی۔ اس پر شوہر اسے بتاتا ہے کہ جس لائٹ کو وہ بند
کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ دراصل ’سکائی لائٹ‘ ہے۔ یہ چھت میں موجود سوراخ
میں لگا ایک شیشہ ہے جس سے سورج کی روشنی اندر آ رہی ہوتی ہے جسے کسی سوئچ
کے ذریعے بند نہیں کیا جا سکتا۔ یہ کہہ کر شوہر بیوی سے پوچھتا ہے کہ ’کیا
خود کو احمق محسوس کر رہی ہو؟‘ تو خاتون کھسیانی ہو کر ’ہاں‘ میں جواب دے
دیتی ہے۔

Facebook Comments