جمعہ 19 اپریل 2024

روس کاپاکستان میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پراتفاق

روس کاپاکستان میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پراتفاق

پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔روس کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری پراتفاق ہوا ہے،ایل این جی کی ترسیل کیلئے روس پاکستان میں ہائی ٹرانسمشن گیس پائپ لائن بچھانے گا۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیےکےمطابق فیصلہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پچھانےکا فیصلہ پاک روس تکنیکی کمیٹی کے 3 روزہ اجلاس میں کیا گیا۔ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پورٹ قاسم کراچی سے قصور تک بچھائی جائے گی،56 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے ملک کے شمالی حصوں میں ایل این جی کی ترسیل ہو گی۔

اجلاس کے دوران وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ منصوبہ پاک روس دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں پہلا قدم ہوگا اورمستقبل میں بھی دونوں ممالک دوطرفہ تعاون جاری رکھیں گے۔

معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابرنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان منصوبے کی کامیاب تکمیل چاہتےہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ 3 روزہ اجلاس میں سیکرٹری توانائی اسد حیاالدین، پاکستان میں تعینات روسی سفیر اور روس کی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی

Facebook Comments