منگل 23 اپریل 2024

جنت مرزا ایک اوراعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

جنت مرزا ایک اوراعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

پاکستان کی سب سے مقبول  ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11 کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد یہ سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں،  جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد کے تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے ان کے والد بیوروکریٹ اور اہم عہدے پر فائز ہیں، جنت مرزا کے مطابق ان کے والدین کی ان کو مکمل حمایت حاصل ہے اور ان کے والدین انہیں صحافت کے شعبے میں اہم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

Facebook Comments