جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی سے انکار ، امریکی حکام کی وضاحت آگئی

پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی سے انکار ، امریکی حکام کی وضاحت آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) امریکی حکام نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ویکسین کی تیاری کے بعد مختلف ممالک کو فر اہمی کے لئے پرعزم ہیں، مقامی ضرورت پوری کرنے کے بعد ویکسین دیگر ممالک کو دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکوروناکی مؤثر، کارآمد ویکسین کی تیاری کیلئے کوشاں ہے، ویکسین کی تیاری کے بعد مختلف ممالک کو فر اہمی کے لئے پرعزم ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کی منظوری کیلئےتاحال کوئی مدت متعین نہیں کی، مقامی ضرورت پوری کرنےکےبعدویکسین دیگر ممالک کو دیں گے ، اپنے شراکت داروں سے ویکسین کی تیاری میں تعاون کرتے رہیں گے۔

گذشتہ روز امریکا نے فی الحال پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کیا ، جس کے بعد دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے، پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے جبکہ وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے، اس سلسلے میں وزارتِ صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نے کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook Comments