جمعرات 28 مارچ 2024

ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی

ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی

دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار
فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا
ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے گلوکار
فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی اچانک شادی سے کئی لوگ حیران ہوگئے
تھے۔دونوں نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا اور اگلے ہی دن دونوں کی
شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں
بندھ گئے۔ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ سارہ خان نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک
ٹاک جوائن کرلی۔ سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی آئی ڈی کی تصدیق کی کہ وہ
بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ بن گئی ہیں۔انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں
مداحوں کے ساتھ اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی۔

دونوں کی اچانک منگنی اور شادی کے حوالے سے کئی لوگ اس لیے بھی حیران ہوئے کہ انہیں اتنا زیادہ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ
سارہ خان کی فلک شبیر سے پہلے اداکار آغا علی کے ساتھ شادی ہونے کے چرچے
تھے اور دونوں نے ایک ساتھ اسکرین پر کام بھی کیا۔سارہ خان اور اداکار آغا
علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم 2019 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی
بنا پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

Facebook Comments