جمعرات 25 اپریل 2024

لاہور کا جلسہ روکا گیا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے: رانا ثناء اللہ

لاہور کا جلسہ روکا گیا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے: رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے لاہور کا جلسہ روکا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 22 نومبر کو پشاور میں، 30 نومبر کو ملتان میں اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ اگر حکومت نے لاہور کا جلسہ روکا تو پورے لاہور میں جلسہ ہو گا اور اگر کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جلسے کرنے سے منع نہیں کیا بلکہ احتیاط کرنے کو کہا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی پنجاب نے بھی جلسے جلوسوں پر پابندی مسترد کر دی ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری منظور کہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف تحریک نہیں رکے گی، لاہور جلسہ ضرور ہو گا، کارکنوں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔

Facebook Comments