جمعہ 29 مارچ 2024

سلمان خان اور ان کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

سلمان خان اور ان کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

ممبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) قرنطینہ میں موجود معروف بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور ان کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور ”اشوک“ اور گھریلوعملے میں سے 2 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں بمبئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ملازمین میں کرونا کی تشخیص کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سلمان خان اور ان کی پوری فیملی نے 14 دن تک قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا ہے۔

انڈیا ٹو ڈے میں شائع رپورٹ کے مطابق متاثرہ سلمان خان کی ہدایت پر ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

سلمان خان اور ان کے اہل خانہ 14 روز تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔سلمان خان ان دنوں بگ باس سیزن 14 کے علاوہ دیشا پٹانی کے ساتھ نئی آنے والی فلم “رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی ” کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈاداکار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشک ، بہوایشوریہ رائے اور پوتی سمیت اداکارارجن کپور اورملائیکہ اروڑہ سمیت کئی اداکارکرونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 سے اب تک دنیا بھر میں 13 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 55 ملین سے زائد متاثر ہوئے۔ امریکہ کے بعد کرونا کیسز کے حوالے سے بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

Facebook Comments