ھفتہ 20 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتے ہیں اور ان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو بالخصوص نوجوان بے حد پسند کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہاؤس میں نماز پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں عمران خان نے لکھا کہ ’میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت سے نوازا ہے اور وہ نعمت یہ ہے کہ اس نے مجھے خوف سے آزاد کیا ہے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے ان میں ناکامی کا خوف، موت کا خوف، روز کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف ہے’۔  

عمران خان کی اس تصویر کو  ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے۔

Facebook Comments