اتوار 29 نومبر 2020

اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا

اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا

کیپ ٹاﺅن (دھرتی نیوز) جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈویلیئرز بیٹی کے باپ بن گئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ ان کے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اے بی ڈویلیئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔دوسری جانب اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ نے بھی وہی تصویر اور پیغام اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا۔ دنیا بھر میں موجود اے بی ڈویلیئرز کے مداحوں نے ان کے اکاﺅنٹ پر فیملی فوٹو کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، یاد رہے کہ اے بی ڈویلیئرز کے یہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔