منگل 19 مارچ 2024

ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ادرہ برائے شماریات (پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس) نے مزید کہا کہ ایک ہفتے
کے دوران 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 5 روپے
88 پیسے اضافہ ہوا۔ سیالکوٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی۔
جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، گجرانوالہ اور بہالپور میں آلو 100 روپے فی کلو
فروخت ہوا۔ 

ادارہ برائے شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5
روپے 6 پیسے بڑھی۔ جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 5 روپے 87 پیسے اضافہ
ہوا۔ ملک میں انڈے کی اوسط فی درجن قیمت 175 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی
واقع ہوئی۔ جس میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 87 پیسے، چینی کی فی کلو
قیمت میں3 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

اسی طرح دال ماش کی قیمت میں
ڈھائی روپے فی کلو اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 44 پیسے، ،
دال مونگ کی قیمت میں ایک روپے 58 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں پونے 12 روپے فی کلو کمی ہوئی۔ 

جبکہ
ایک ہفتے کے دوران بیف کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 72 پیسے اور دودھ، دہی،
چاول اور دال چنا کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ مٹن، کوکنگ آئل، مرچ، نمک،
چائے سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ کوئٹہ میں انڈے کی قیمت 185 روپے فی درجن
تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں ایک روپے 5
پیسےاضافہ ہوا۔ ملک میں زندہ مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 234 روپے87 پیسے
ہوگئی۔ خضدار میں زندہ مرغی 280 اورکراچی میں 270 روپے فی کلوتک ہوگئی۔

Facebook Comments