جمعرات 25 اپریل 2024

کرونا کے بعد ایک اور وبا پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ جاری

کرونا کے بعد ایک اور وبا پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او کی وارننگ جاری

نیویارک (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس جیسی ایک وبا پھیلنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نہیں سنبھلے تو میڈیکل ورلڈ کی سو سالہ محنت برباد ہوجائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے لاشوں کے انبار لگادئیے ہیں اور کروڑوں افراد اب بھی اس وبا کا شکار ہیں اور روس، امریکا اور چین جیسے ممالک صرف ویکسین بنانے کے دعوے ہی کررہے ہیں۔

ابھی کرونا وائرس کی ویکسین تیار ہوئی نہیں ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایسی ہی ایک وبا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارے صحت ڈاکٹر ٹیڈ روز گیبریوسس نے اینٹی مائیکرو وبیل ریزسٹنس وقت کے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے حالانکہ یہ کرونا جتنی ہی خطرناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایسی حالت کا نام ہے کہ جب انفیکشن یا زخم کےلیے بنی دوا اپنا کام نہ کرے یعنی بیکڑیا اس دوا کے سامنے اپنا امیونٹی سسٹم مضبوط کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حالات اس وقت پیدا ہوں گے جب وبا پھیلانے والے بیکٹیریا موجودہ دواؤں کو بے اثر کر دیں گے، جس میں اینٹی بایوٹک، اینٹی وائرل یا اینٹی فنگل علاج شامل ہیں، جو معمولی چوٹوں اور عام انفیکشن کو بھی خطرناک شکل میں بدل سکتا ہے۔

Facebook Comments