ھفتہ 20 اپریل 2024

رحیم یار خان میں پانی کیلیے بورنگ کے دوران، کیا واقعی گیس دریافت ہو گئی؟

رحیم یار خان میں پانی کیلیے بورنگ کے دوران، کیا واقعی گیس دریافت ہو گئی؟

رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پانی کے لیے بورنگ کے دوران گیس دریافت ہو گئی۔

اہل علاقہ کی جانب سے پانی کی بورنگ کے دوران گیس دریافت ہونے کے دعوے  کے بعد ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام دوڑے چلے آئے۔

ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ زیر زمین گیس پائپ لائن کی لیکج نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گیس کیسے نکلی؟ یہ گیس کا  ذخیرہ ہے یا نہیں ٹیم چیک کرے گی۔

Facebook Comments