ھفتہ 20 اپریل 2024

بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لانے میں کتنے دن لگ سکتے ہیں؟

بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لانے میں کتنے دن لگ سکتے ہیں؟

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ  نے کہا ہےکہ  بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لانے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔

عطا تارڑ نےکوٹ لکھپت جیل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجازت کے بعد شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے فون پر بات کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے فون پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لانے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں، میت کی روانگی کی کنفرمیشن ملنے پر حکومت پنجاب کو پرول پر رہائی کی درخواست دیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر  گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

Facebook Comments